حکومتِ پنجاب کا ہفتے میں4دن مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے پر غور

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 10:17am
فائل فوٹو

لاہور:حکومتِ پنجاب کا ہفتے میں 4دن مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے پر غور شروع کردیا۔

حکومت پنجاب نے ایک بار پھر 4 دن مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار کھولنے پر غور شروع کر دیا، ہفتہ کے تین دن جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کاروبار بند رکھنے کی تجویز زیرغور ہے۔

کابینہ کی سب کمیٹی برائے کرونا کا اجلاس آج متوقع ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لےکر آئندہ کیلئے تجویز پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی اس کو بند کر دیا جائے گا، دکانیں صبح 9سے شام 5بجے تک کھلیں گی ،مارکیٹوں کو تجاوزات کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا، مارکیٹوں کو اجازت تجاوزات کے خاتمے سے مشروط ہوگی۔